غیرت کے نام پروہاڑی میں2 بہنیں،سرگودھامیں2نوجوان قتل

ہفتہ 30 جولائی 2016 11:40

وہاڑی /سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جولائی ۔2016ء ) وہاڑی میں غیرت کے نام پر دو بہنوں کو قتل کردیاگیا، دونوں لڑکیوں کی تین روز بعد شادی تھی جبکہ سرگودھا میں غیرت کے نام پر دو افراد کو قتل کردیا گیا، ملزم نے قتل کے بعد لاشیں گٹر میں بہادیں۔وہاڑی میں تھانہ میترو کی حدود میں مایوں بیٹھی دو بہنوں کو قتل کردیا گیا، اہل علاقہ کے مطابق دونوں بہنیں پسند کی شادی کی خواہشمند تھیں مگر والدین اور بھائی تیار نہیں تھے۔

(جاری ہے)

اہل علاقہ کے مطابق لڑکیوں اور والدین میں شادی کے معاملے پر تکرار ہوئی جس پر بھائی نے غیرت کے نام پر دونوں بہنوں کو تیز دھار آلے کے وار کرکے قتل کردیا۔ ملزم موقع سے فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کیلئے پولیس چھاپے ماررہی ہے۔ دوسری جانب سرگودھا کی تحصیل سلانوالی میں غیرت کے نام پر 2 نوجوانوں کو قتل کردیاگیا۔ ملزم نے نوجوانوں کو قتل کرکے لاشیں گٹر میں بہادیں تاہم ریسکیو رضاکاروں نے کرین کے ذریعے دو گھنٹے کے آپریشن کے بعد لاشیں گٹر سے نکال کرہسپتال منتقل کیں۔ مقتولین کا تعلق آزادکشمیر سے تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتارکرلیاگیا ہے جس نے دوران تفتیش جرم کا اعتراف کرلیا ۔

متعلقہ عنوان :