کراچی،گینگ وارکارندے سمیت3 گرفتار،فائرنگ سے1جاں بحق،1زخمی

ہفتہ 30 جولائی 2016 11:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جولائی ۔2016ء ) کراچی میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ جہانگیر روڈ کے علاقے میں قانون نافذ کرنیوالے ادارے نے کارروائی کرتے ہوئے گینگ وار کارندے جبرائیل بلوچ کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ماڑی پولیس نے بھی دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ واٹر پمپ پر فائرنگ میں ایک شخص جاں بحق اور قائد آباد میں فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔

دوسری جانب فیڈرل بی ایریا کے علاقے واٹر پمپ کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ قائدآباد پل کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق زخمی ہونیوالے پولیس اہلکار کی شناخت سفیان کے نام سے ہوئی ۔

متعلقہ عنوان :