خیبر ایجنسی،باراتیوں کی وین سیلابی ریلے میں بہہ گئی ،20 افراد جاں بحق

ہفتہ 30 جولائی 2016 11:40

خیبر ایجنسی/پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جولائی ۔2016ء) خیبر ایجنسی میں باراتیوں کی وین سیلابی ریلے میں بہہ گئی ،حادثے میں 20 افراد جاں بحق ہو گئے،حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں اکثریت خواتین اور بچوں کی تھی ،تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اوروزیراعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک سمیت سیاسی وسماجی رہنماوٴں نے حادثے میں ہونے والی ہلاکتوں پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ۔

ہفتہ کو خیبر ایجنسی میں باراتیوں کی وین سیلابی ریلے میں بہہ گئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وین میں خواتین اور بچوں سمیت 20 افراد سوار تھے۔ باراتیوں کی وین باڑا سے بازار ذخہ خیل جا رہی تھی کہ راستے میں تبئی کے مقام پر سیلابی ریلے کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں وین سوار خواتین اور بچوں سمیت 20 افراد لا پتہ ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر پولٹیکل انتظامیہ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں ۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اوروزیراعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک سمیت سیاسی وسماجی رہنماوٴں نے حادثے میں ہونے والی ہلاکتوں پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :