جدہ: سعودی اووجرکمپنی کے ملازمین نے تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کی راہ اختیار کر لی

ہفتہ 30 جولائی 2016 11:31

جدہ: سعودی اووجرکمپنی کے ملازمین نے تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کی راہ ..

جدہ: (اُدو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30جولائی 2016ء): سعودی عرب کی تعمیراتی کمپنی سعودی اووجر کے ملازمین نے پچھلے سات ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کرنے کے راہ اختیار کر لی۔ سعودی اووجر ملازمین نے کل اپنی تنخواہوں کے حصول کے لیے کمپنی کے دفتر کے سامنے احتجاج کیا ۔ لیکن سعودی پولیس نے کسی بھی ناگہانی صورت حال پیدا ہونے سے پہلے تمام افراد کو احتجاج ختم کرنے کے لیئے آمادہ کر لیا۔

احتجا ج کرنے والے ملازمین نے جدہ کے جنوبی علاقے میں ایک پیٹرول پمپ کو بھی بند کر دیاتھا۔مکہ ریجن پولیس چیف کرنل عاطی القریشی کا کہنا تھا کہ تنخواہوں کا معاملہ وزارتِ لیبر کے علم میں لایا گیا ہے ۔ لیکن جہاں تک مظاہروں کا تعلق ہے تو اس سے نمٹنے کیلیے پولیس کو مکمل اختیار حاصل ہے ۔

(جاری ہے)

وزارتِ لیبر کے ترجمان خالد عباء الخلیل نے کمپنی کی طرف سے ملازمین کی تنخواہوں میں تاخیر کی وجوہات کے بارے میں وزارت لیبر کے حکا م کو بتانے کا کہا ہے ۔

لیکن ابھی تک وزارت کو ایسی کوئی بھی درخواست کمپنی کی طرف سے موصول نہیں ہوئی۔کمپنی کو ملازمین کی تنخواہیں ادا نہ کرنے پر متعدد منصوبوں سے ہاتھ دھونے پڑے ہیں۔ کمپنی انتظامیہ سے کہا گیا ہے کہ وہ فارغ کیئے جانے والے ملازمین کی تنخواہیں ادا کریں ۔تا کہ وہ اپنے ملک واپس لوٹ سکیں۔ واضع رہے کہ سعودی اووجر میں تنخواہوں کی تاخیر کا شکار سب سے زیادہ پاکستانی شہری ہیں۔