لاڑکانہ: میرو خان چوک پر رینجرز کی چوکی پر نامعلوم افراد کا حملہ، ایک رینجر اہلکار شہید

Fahad Shabbir فہد شبیر ہفتہ 30 جولائی 2016 09:22

لاڑکانہ: میرو خان چوک پر رینجرز کی چوکی پر نامعلوم افراد کا حملہ، ایک ..

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30جولائی۔2016ء) لاڑکانہ میں میرو خان چوک پر رینجرز کی چوکی پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا ہے۔ فائرنگ اور دستی بموں کے نتیجے میں 3 رینجرز اہلکار زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا بعد ازاں ایک زخمی رینجر اہلکار ہسپتال میں دم توڑ گیا۔