اس خوبصورت کتے نے کچھ نہیں کیا مگر پھر بھی اسے اس ہفتے قتل کر دیا جائے گا

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 30 جولائی 2016 06:58

اس خوبصورت کتے نے کچھ نہیں کیا مگر پھر بھی اسے اس ہفتے قتل کر دیا جائے ..

اس خوبصورت کتے کو اس ہفتے قتل کر دیا جائےگا۔ اس کتے نے اگرچہ کچھ غلط کام نہیں کیا مگر اسے اس کی نسل کی وجہ سے مارا جائےگا۔
فرانسس ایک پٹ بل ٹیرئیر ہے جو ایک پارک میں گھومتا ہوا ملا تھا۔ اس کے ساتھ اس کا مالک بھی نہیں تھا اور نہ ہی اس کے گلے میں چپ تھی۔ بدقسمتی سے قانون کہتا ہے کہ اس نسل کے کتے کو لازمی مار دیا جائے۔
باٹرسی ڈاگ ہوم، جو آخری دنوں میں فرانسس کی خدمت کررہا ہے، پچھلے سال 91 کتوں کو بغیر تکلیف دئیے مار چکا ہے۔

(جاری ہے)

اگرچہ ڈاگ ہوم کے ملازم اس کتے سے مانوس ہو چکے ہیں مگر پھر بھی قانون کی وجہ سے وہ اس کتے کو مارنے پر مجبور ہیں۔
اس کتے کو خطرناک کتوں کے ایکٹ 1991(Dangerous Dogs Act 1991) تحت مارا جائے گا۔ یہ ایکٹ 1991 میں منظور ہوا تھا۔ تب انگلینڈ میں بہت سے کتوں نے عوام خاص کر بچوں پر حملہ کرنا شروع کر دیا تھا۔ اس قانون کےتحت چار نسلوں پٹ بُلز(Pitbulls)، جاپانی ٹوساس(Japanese Tosas)، فلا برازیلیروس(Fila Brazilieros)اور ڈوگو ارجنٹیوس(Dogo Argentinos) کےکتے پالنے پر پابندی لگا دی گئی۔ڈاگ ہوم کا کہنا ہے کہ اگر وہ اس کتے کو نہیں ماریں گے تو پولیس اس کے خلاف کاروائی کر سکتی ہے۔ ڈاگ ہوم کے عملے نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے ایم پی سےمل کر اس قانون کو ختم کرائیں۔

متعلقہ عنوان :