آدمی جیل میں قید عورت سے شادی کے لیے بے تاب مگر ۔۔

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 30 جولائی 2016 05:34

آدمی جیل میں قید عورت سے شادی کے لیے بے تاب مگر ۔۔

کیتھرائن بروک ساؤیر جیل میں قید ہے اورسے جون 2026 سے پہلے رہائی نہیں مل سکتی مگرلوئسویل ، کنٹکٹی سے تعلق رکھنے والا براڈلے جونز اس کے ساتھ ابھی شادی کرنا چاہتا ہے۔
شیلبی کاؤنٹی کلرک سو کارول پیری نے جب ایک فریق کی غیر موجودگی کی وجہ سے شادی کا لائسنس جاری کرنے سےا نکار کیا تو جونز سے اپنے وکیل کے ذریعے اس پرفیڈرل کورٹ میں مقدمہ کر دیا۔

مقدمے میں موقف اختیار کیا گیا ہےکہ کیتھرائن شادی کے لیے باہر نہیں آسکتی ، جس کی وجہ سے جونز کے شادی کرنے کا قانونی حق متاثر ہورہا ہے،اس لیے شادی کے لیےدونوں فریقوں کی حاضری کی شرط ختم کی جائے۔
پیری کا کہنا ہے کہ وہ قیدی سے شادی کے خلاف نہیں مگر وہ اس وقت تک شادی کا سرٹیفیکیٹ جاری نہیں کر سکتی جب تک قانون کے مطابق دونوں فریق وہاں موجود نہ ہوں۔

(جاری ہے)


34سالہ کیتھرائن 1994 میں مڈل سکول کے دوران جونز سے ملی تھی مگر بعد میں اس کی ماں فوج میں شامل ہوگئی، جس کی وجہ سے اسے شہر چھوڑنا پڑا۔اس کے بعد جونز کی زندگی میں مشکلات آ گئیں۔ وہ کئی بار جیل گیا۔ 2004 میں اس نے کیتھرائن کا پتا لگانے کی کوشش کی۔2014 میں جونز کو سکول کے ایک دوست سے پتا چلا کہ کیتھرائن ڈکیتی، فراڈ اور دیگر کئی جرائم میں جیل کاٹ رہی ہے۔

جونز نے کیتھرائن کو خط لکھا اور یوں اُن کا رابطہ خطوط اور فون کے ذریعے بحال ہوگیا۔پہلی ملاقات میں جونز نے کیتھرائن کو پرپوز کر دیا ، حالانکہ وہ جانتا تھا کہ اس کی بیوی دس سال بعد رہا ہوگی، مگر وہ فوراًً ہی شادی کرنا چاہتا تھا، جیل حکام کا کہنا ہے کہ انہیں شادی پر اعتراض نہیں مگر وہ شادی کے لیے قیدی کو جیل سے باہر نہیں لے جا سکتے۔ جونز نے بہت سی کاؤنٹیوں کے کلرکوں سے شادی کے لائسنس کی بات کی مگر سب نے انکار کردیا۔ 14 جولائی کو پیری کے انکار کے بعد اس نے وکیل کے ذریعے مقدمہ کر دیا۔

متعلقہ عنوان :