سٹنٹ مین 25000فٹ کی بلندی سے بغیر پیراشوٹ کے زمین پر جمپ لگائے گا

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 30 جولائی 2016 05:02

سٹنٹ مین 25000فٹ کی بلندی سے بغیر پیراشوٹ کے زمین پر جمپ لگائے گا

اس نے 18000 سے زیادہ پیرا شوٹ جمپ لگائے ہیں۔ اس نے دنیا کے بہترین سکائی ڈائیورز کی تربیت کی ہے۔ اس نے آئرن مین 3 کے لیے بھی کچھ سٹنٹ کیے ہیں لیکن لیوک ایکنز کو پتا ہے کہ دنیا اسے اس کے ایک ہی جمپ سے یاد رکھے گی، جو وہ بغیر پیرا شوٹ یا ونگ سوٹ کے، صرف اپنے عام کپڑے پہن کر ، لگائے گا۔لیوک وہ پہلا شخص ہو گا جو جہاز میں 25000فٹ کی بلندی پر جا کر زمین پر بغیر پیرا شوٹ کے جمپ کرے گا اورجال پر گرے گا۔

(جاری ہے)


فاکس نیٹ ورک ایک گھنٹے کی خصوصی نشریات، جس کا نام ہیون سٹنٹ ہے، میں 2منٹ کے اس جمپ کو پاکستان کے وقت کے مطاابق اتوار کی صبح 5 بجے نشر کرے گا۔
اگر کہا جائے کہ لیوک کی زندگی آسمان پر بسر ہوتی ہے تو کچھ غلط نہ ہوگا۔ 42 سالہ لیوک نے زندگی میں پہلا جمپ 12سال کی عمر میں لگایا۔ 16سال کی عمر میں اس نے تنہاجمپ لگایا۔ لیوک نے ایک سال میں 800جمپ بھی لگائے ہوئے ہیں۔لیوک کی بیوی مونیکا بھی اب تک 2000 جمپ لگا چکی ہے۔یہ جوڑا اپنے 4 سالہ بیٹے کے ساتھ واشنگٹن میں رہتا ہے۔