ترک صدر رجب طیب اردوان کا 2 ہزار افراد کو معاف کرنے اور مقدمات واپس لینے کا اعلان

Fahad Shabbir فہد شبیر ہفتہ 30 جولائی 2016 03:16

ترک صدر رجب طیب اردوان کا 2 ہزار افراد کو معاف کرنے اور مقدمات واپس لینے ..

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30جولائی۔2016ء) ترک صدر رجب طیب اردوان نے 2 ہزار افراد کو معاف کرنے اور مقدمات واپس لینے کا اعلان کیا ہے۔ صدارتی محل میں متاثرین کوخراج عقیدت پیش کرنےکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر طیب اردگان نے کہا کہ امریکا اور یورپی یونین اپنے کام سے کام رکھیں۔

(جاری ہے)

داخلی معاملات میں مغربی رہنماؤں کے مشوروں کی ضرورت نہیں۔ اس موقع پر ترک وزیراعظم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترک فوج سے گولن تحریک سے وابستہ عناصر کا صفایا کر دیا گیا ہے۔گولن کے حامی سازشی عناصر نے سیکیورٹی اہلکاروں کا روپ دھارا ہوا تھا۔

متعلقہ عنوان :