وزیر اعظم کا کستان ہاوٴسنگ اتھارٹی فاوٴنڈیشن میں پلاٹوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ کا نوٹس

جمعہ 29 جولائی 2016 23:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جولائی ۔2016ء)وزیراعظم محمدنوازشریف نے پاکستان ہاوٴسنگ اتھارٹی فاوٴنڈیشن میں پلاٹوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ میں ملوث افسران کے خلاف نوٹس لے لیا۔تفصیلات کے مطابق پی ایچ ایف اے نے ایسے لوگوں کوپلاٹوں کی الاٹمنٹ دی جونہ توکسی بھی طورپراس اہل نہ تھے اورنہ ہی گورنمنٹ آف پاکستان کے ملازم تھے ،تحقیقات میں تمام ترالاٹمنٹ بوگس اورغیرقانونی پائی گئیں ۔

(جاری ہے)

مستقبل میں ایسے معاملات سے بچنے کیلئے پی ایچ ایف اے باقاعدہ تشہیری مہم کاآغازکریگی ،جس میں تمام افسران کی اہلیت کی جانچ پڑتال کی جائے گی ۔فراڈمیں ملوث دوافسران کوفوری طورپرمعطل کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں جبکہ رپورٹ میں ڈائریکٹرایڈمن جاویداقبال اورڈپٹی سیکرٹری ہاوٴسنگ ورکس عثمان سروش علوی کافوری طورپرتبادلہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔اوران کووزارت یادیگرماتحت اداروں میں آئندہ کسی قسم کاکوئی عہدہ نہ دینے کی بھی ہدایت کی گئی ۔احکامات میں ان چارافسران کے خلاف سرکاری قوانین کے تحت انکوائری شروع کرنے کوکہاگیاہے اوراس انکوائری کیلئے ڈائریکٹرجنرل ایف آئی اے محمدعجلش کوانکوائری افسرمقررکیاگیاہے جوواقعہ میں انکوائری کرکے رپورٹ پیش کریگی