بلاول بھٹو سے وزیر اعلی سندھ کی ملاقات، کابینہ کی تشکیل پر تبادلہ خیال، نئی کابینہ میں بھی پرانے چہرے شامل کئے جانے کا امکان

چیئرمین پیپلزپارٹی کی سید مراد علی شاہ کو وزیراعلی سندھ منتخب ہونے پر مبارک باد، نئی کابینہ کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس میں اجلاس میں فریال تالپور، سید قائم علی شاہ اور دبئی سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے آصف زرداری کی شرکت

جمعہ 29 جولائی 2016 22:59

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جولائی ۔2016ء) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ملاقات کی جس میں سندھ کابینہ کی تشکیل پر بات چیت کی گئی ، نئی کابینہ میں بھی پرانے چہرے شامل کئے جانے کا امکان ہے۔جمعہ کو گورنر ہاؤس میں وزارت کا حلف اٹھانے کے بعد وزیر سندھ سید مراد علی شاہ بلاول ہاوس پہنچے۔

بلال بھٹو زرداری نے سید مراد علی شاہ کو وزیراعلی سندھ منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔

(جاری ہے)

جس کے بعد نئی کابینہ کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں فریال تالپور، سید قائم علی شاہ اور دبئی سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے آصف زرداری نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں کابینہ کے پہلے مرحلے کے لئے وزرا کے ناموں کو حتمی شکل دی گئی ہے۔ پہلے مرحلے میں چھ وزرا (کلہفتے کو گورنر ہاس میں حلف اٹھائیں گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ممکنہ کابینہ میں نثار کھوڑو، جام مہتاب ڈہر، سہیل انور سیال، منظور وسان، میر ہزار خان بجارانی شامل ہوں گے۔ حلف برداری کے بعد وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ اپنی کابینہ کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری دیں گے۔