سبی رکھنی پروجیکٹ کی کامیابی صوبے کی ترقی میں سنگ میل کی طرح ثابت ہوگا،میجرجنرل احمدجاوید

سبی کوہلو شاہراہ کا راستہ ماضی میں لوگوں کی نقل و حمل کے لیے نو گو ایریا بن چکا تھا،سیکورٹی فورسز و قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شورش زدہ علاقوں کو عوام کی نقل و حمل کے لیے آسان بنا دیا ،فساد پھیلانے والے ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے ہیں،صحافیوں اور این ایل سی و ایف سی کے جوانوں سے خطاب

جمعہ 29 جولائی 2016 22:53

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جولائی ۔2016ء) نیشنل لاجسٹک سیل پاکستان کے کوارٹر ماسٹر جنرل لیفٹیننٹ میجرجنرل احمدجاوید بخاری نے کہا ہے کہ سبی رکھنی پروجیکٹ کی کامیابی صوبے کی ترقی میں سنگ میل کی طرح ثابت ہوگا،بلوچستان پاکستان کے دل کی طرح اہمیت کا حامل ہے ،سبی کوہلو شاہراہ کا راستہ ماضی میں لوگوں کی نقل و حمل کے لیے نو گو ایریا بن چکا تھا،سیکورٹی فورسز و قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شورش زدہ علاقوں کو عوام کی نقل و حمل کے لیے آسان بنا دیا ہے،فساد پھیلانے والے ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے ہیں مستحکم پاکستان کا قیام خوشحال بلوچستان ہی کے ذریعے ممکن ہے،سبی رکھنی روڈ پروجیکٹ نہیں بلکہ مشن تھا جس کی تکمیل کے بعد یہاں کے لوگوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی آئے گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سبی رکھنی روڈ کیترقیاتی کا کے معائنہ کے دوران صحافیوں اور این ایل سی و ایف سی کے جوانوں سے خطاب میں کیا،اس موقع پر نیشنل لاجسٹک سیل کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل فیصل مشتاق،بروجیکٹ ڈائریکٹر برگیڈئیر محمد احمد علوی،پروجیکٹ منیجر کرنل ارسلان علیم ،ایف سی کے سیکٹر برگیڈئر امجد خان،کمشنر سبی ڈویژن غلام علی بلوچ،ڈی آئی جی پولیس سبی رینج انتصارالحسین جعفری،ڈپٹی کمشنر سبی سیف اللہ کھیتران،میجر نعیم احمد،صوبیدار میجر محمد اشرف،ڈویژنل فاریسٹ آفیسر جعفر بلوچ ،ڈائریکٹر ترقیات راجہ وقار الزماں کیانی،ایڈمن آفیسر میجر علی،نائب تحصیلدار میر محمد،رسالدار لیویز فورس میر عارف مری،کنٹریکٹر این ایل سی امداد تالپور و دیگر بھی موجود تھے،قبل ازیں کوارٹر ماسٹر جنرل لیفٹیننٹ میجر جنرل احمد جاوید بخاری کو پروجیکٹ منیجر کرنل ارسلان علیم و میجر نعیم نے سبی رکھنی روڈ کی تعمیر کے سلسلے میں تفصیلاً بریفنگ دی ،اس موقع پر نیشنل لاجسٹک سیل پاکستان کے کوارٹر ماسٹر جنرل لیفٹیننٹ میجرجنرل احمد جاوید بخاری نے کہا کہ آج مجھے بے حد خوشی محسوس ہورہی ہے کہ بلوچستان کے ایک ایسے پسماندہ اور ماضی کے نوگو ایریا میں سبی کوہلو رکھنی روڈ کا منصوبہ تکمیل کی جانب گامزن ہے جو کہ یقینانیشنل لاجسٹک سیل کے ماہر و تجربہ کار انجینئرز کی کاوشوں سمیت صوبے و ملک کی سیاسی قیادت کے علاوہ ایف سی ،لیویز فورس اور یہاں کی مقامی انتظامیہ کی کوششوں سے ممکن ہوا ہے انہوں نے کہا کہ ماضی میں یہاں فساد پھیلانے والوں کے کیمپس ہوا کرتے تھے اور یہاں کے مقامی لوگوں کی نقل و حمل اتنی آسان نہیں تھی جتنا کہ سبی کوہلوشاہراہ کی تعمیر کے بعد ممکن ہوا ہے جس کے بعد یہ علاقہ امن کا گہوارہ بن چکا ہے ،جس کا سہرا سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سر جاتا ہے انہوں نے کہا کہ سبی رکھنی شاہراہ کسی منصوبے کا نام نہیں بلکہ یہ ایک قومی مشن تھا جسے یقینی بناکر یہاں کے لوگوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لانا ہے انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ پاکستان کی ترقی کے ثمرات سے بلوچستان کے لوگ بھی اسی طرح مستفید ہوں جس طرح دیگر صوبوں کے عوام مستفید ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ جس طرح جسم کے لیے دل کا ہونا ضروری ہے اسی طرح بلوچستان پاکستان کا دل ہے اور مستحکم پاکستان کے قیام کے لیے ترقی یافتہ ہو خوشحال بلوچستان کا ہونا ناگزیر ہے جس کے لیے پاک افواج سیاسی قیادت کے ساتھ مل کر عوام کے معیار زندگی کو بلند بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھائے گی انہوں نے مزید کہا کہ قوموں کی ترقی میں شاہراہیں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں اور سبی رکھنی روڈ کی تکمیل اگلے ماہ میں مکمل ہو جائے گی جس کے بعد یہاں کے عوام کی فارم ٹو مارکیٹ سمیت رسائی آسان بن جائے گی اور سبی اور کوہلو کے عوام کے لیے ترقی کا ایک نیا باب کھل جائے گا جس سے عوام کی تقدیر بدل جائے گی جس کے خدوخال ابھی سے نمایاں طور پر نظر آرہے ہیں اس موقع پر انہوں نے پروجیکٹ ایمپلائز کو تنخواہوں کی مد میں 30%الاؤنس دینے کا بھی اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :