مرتضیٰ جتوئی، صدر الدین راشدی اور خرم دستگیر سے وفاقی وزارتیں واپس لیے جانے کا امکان

muhammad ali محمد علی جمعہ 29 جولائی 2016 22:51

مرتضیٰ جتوئی، صدر الدین راشدی اور خرم دستگیر سے وفاقی وزارتیں واپس ..

اسلام آباد (اُدو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29جولائی 2016ء) مرتضیٰ جتوئی، صدر الدین راشدی اور خرم دستگیر سے وفاقی وزارتیں واپس لیے جانے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس جمعے کے روز منعقد ہوا جس میں مختلف امور پر غور کیا گیا اور کئی فیصلے لیے گئے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اب ذرائع کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ اجلاس کے دوران وفاقی وزراء کی کارگردگی کا جائزہ بھی لیا گیا ہے۔

مرتضیٰ جتوئی، صدر الدین راشدی اور خرم دستگیر کی کارگردگی غیر تسلی بخش قرار دی گئی اور ان سے وفاقی وزارتیں واپس لیے جانے کا امکان ہے۔ جبکہ سائرہ افضل، طارق فضل، بلیغ الرحمان اور عابد شیر علی سے بھی وزارتیں واپس لیے جانے کا امکان ہے۔ دوسری جانب 3 برس کے طویل عرصے بعد وفاقی حکومت نے وزیر خارجہ لانے کا فیصلہ کیا ہے۔