مولابخش چانڈیوکی طرف سے نئے وزیراعلیٰ کوبھارتی اکثریت سے منتخب ہونے پرمبارکباد

نئے وزیراعلیٰ ترجیحی بنیادوں پر عوامی مسائل کو حل اور سیاسی دانشمندی و قانون کے مطابق صوبہ میں امن وامان پر خاص توجہ دیں گے،وزیراطلاعات سندھ کابیان

جمعہ 29 جولائی 2016 22:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جولائی ۔2016ء) مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے نئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو بھاری اکثریت سے منتخب ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی ہے، انہوں نے اپنے ایک پیغام میں مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ نئے وزیراعلیٰ ترجیحی بنیادوں پر عوامی مسائل کو حل کریں گے اور سیاسی دانشمندی اور قانون کے مطابق صوبہ میں امن وامان پر خاص توجہ دیں گے انہوں نے کہا کہ نئے وزیراعلیٰ آئینی تقاضوں ، پاکستان پیپلزپارٹی کی پالیسیوں ، قانون کی حکمرانی اور صوبدیدی اختیارات پر عمل علمدرآمد کے لیے پرعزم ہیں، انہوں نے کہا کہ نئے وزیراعلیٰ صوبے میں پائیدار امن اور معاشی خوشحالی لائیں گے ، مولا بخش چانڈیو نے مزید کہا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنماوٴں سے مشاورت کے بعد سندھ کے نئے وزیراعلیٰ کا چناوٴ کیا ہے اور انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ نئے وزیراعلیٰ صوبہ میں امن وامان اور عوامی مسائل کو دوستانہ ماحول میں حل کریں گے ، مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ عوام کو تحفظ انصاف اور ضروری خدمات فراہم کرنے والے قومی ادارے مزید مستحکم ہوں گے جبکہ صوبہ میں خوشحالی اور پائیدار امن کے لیے سنجیدہ کوششیں کی جائیں گی کیونکہ وسیع ترقی کا دارمدار پائیدار امن پر ہے انہوں نے کہا کہ مستحکم امن اچھی تعلیم صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی اور سماجی بھلائی کا ماحول ہر شہری کی ضرورت ہے اس لیے نومنتخب وزیراعلیٰ سندھ اس سلسلے میں کوئی کسر اٹھانہیں رکھیں گے عوام کو امن وترقی کے عمل کے فروغ کے لیے حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ تاریخ ہمیں بتاتی ہے کہ جمہوری عمل صرف عوامی تعاون سے ہی ممکن بنایا جاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کراچی کو اعلیٰ تعلیم کے میدان میں بین الاقوامی منزل تک پہنچانے کے مشن پر عمل پیرا ہے تاکہ صوبہ سندھ آئی ٹی اور اقتصادی شعبوں میں عظیم ترقی حاصل کرسکیں انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی عوام پسماندہ اور ملظلوم لوگوں اور یتیموں کی پارٹی ہے اور اس کی حکومت سندھ میں تعلیم اور صحت سمیت زندگی کی تمام بنیادی سہولیات بہتر طریقے سے فراہم کررہی ہے مولابخش چانڈیو نے کہا کہ نومنتخب وزیراعلیٰ ایک سچا پارٹی رہنما ہے جو کہ پارٹی قائدین ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کے وژن پر مکمل یقین رکھتے ہیں اور سیاست میں بھی ماہر ہیں اور وہ چیلنجز کے ماحول میں مسائل سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں مراد علی شاہ نے پارٹی اصولوں اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف زرداری کی ہدایات کی ہمیشہ پاسداری کی ہے۔

#

متعلقہ عنوان :