نومنتخب وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ سے گورنرسندھ نے حلف لیا

حلف برادری کی تقریب میں بلاول بھٹو،خورشیدشاہ ،فریال تالپور،یوسف رضاگیلانی سمیت دیگررہنماوٴں کی شرکت

جمعہ 29 جولائی 2016 22:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جولائی ۔2016ء) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے جمعہ کی شب گورنر ہاؤس میں نو منتخب وزیراعلیٰ سید مرا د علی شاہ سے بطور وزیر اعلیٰ حلف لیا ، جنھیں جمعہ کی شب سندھ اسمبلی نے 88 ووٹوں کے ساتھ نیا قائد ایوان منتخب کیا تھا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ، رکن قومی اسمبلی فریال تالپور، سابق وزرائے اعظم یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف، سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ ، اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی، سابق صوبائی وزراء ، صوبائی سیکریٹریز ، ڈائریکٹر جنر ل سندھ رینجرز میجر جنرل بلال اکبراور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بڑی تعدا د میں موجود تھی ۔

چیف سیکریٹری سندھ محمد صدیق میمن نے تقریب کی نظامت کے فرائض انجام دیئے ۔