کوئٹہ،علیزئی ٹاؤن میں پشتونخواء ملی عوامی پارٹی میں شمولیتی جلسہ

شمولیت سے پشتون قومی تحریک کوزبردست تقویت پہنچی ہے،پارٹی اپنے عوام کی قومی امنگوں،ملی ارمانوں کی تکمیل کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریگی،نصراللہ زیرے کاخطاب

جمعہ 29 جولائی 2016 22:45

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جولائی ۔2016ء ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری رکن صوبائی اسمبلی نصراللہ خان زیرے نے تختانی بائی پاس کے علاقے علیزئی ٹاؤن میں ریٹائرڈبینک منیجر حاجی عبدالرزاق درانی ، حاجی ملا قلندر علیزئی، حاجی خلیفہ درانی، حاجی عبدالسلام درانی، حاجی طالب ، حاجی محمد ولی، حاجی نوراحمد کی قیادت میں 70 سیاسی کارکنوں ، سماجی عوامی شخصیات کی پشتونخوا میپ میں شمولیت کے اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے نئے شامل ہونیوالے کا زبردست خیر مقدم کر تے ہوئے کہا ہے کہ آپ لوگوں کی شمولیت سے پشتون قومی تحریک کو زبردست تقویت پہنچی ہے اور پارٹی اپنے عوام کی قومی امنگوں ، ملی ارمانوں کی تکمیل کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریگی اجتماع سے پارٹی کے علاقائی سیکرٹری کونسلر حمد اللہ بڑیچ، حاجی عبدالرازق علیزئی، حاجی خلیفہ علیزئی اور دیگر نے خطاب کیا اس موقع پر پشتونخوا سریاب کے علاقہ سیکرٹری عبدالعلی اچکزئی ، تیمور شاہ لالا ، سرور توب وال ، روزی محمد خلجی،حاجی عبدالمالک خلجی، حاجی علاؤالدین اچکزئی اور دیگر پارٹی کارکن ورہنماء موجود تھے مقررین نے کہا ہے کہ خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی نے آج سے کم وبیش 80 سال پہلے اس تحریک کی بنیاد رکھی تھی اور فرنگی استعماراور ملک کے قیام کے بعد فوجی آمریتوں ، مارشل لاؤں کے خلاف تاریخی جدوجہد کی اور ہمارے رہنماؤں کارکنوں کی بدولت آج ملک میں جمہوری اداروں کا قیام ممکن ہوا ہے انہوں نے کہا ہے کہ 2013 کے اعام انتخابات اور بلدیاتی انتخابات میں ہمارے عوام نے پشتونخوا میپ کو مینڈیٹ سے نوازا اور پارٹی نے گزشتہ تین سال میں جو ترقیاتی کام اور عوامی خدمت کی ہے اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی بالخصوص حلقہ پی بی5 میں 25 نئے سکول ،12 بیسک ہیلتھ یونٹ،45 ٹیوب ویل،مختلف علاقوں میں سڑکوں، نالیوں کی تعمیر ہوئی ہے اسی طرح 2 سال کے بجٹ میں کم وبیش پارٹی کے 14 ایم پی اے نے 25 ہزار طلباء وطالبات کو سکالر شپ کی مد میں کروڑوں روپے دیئے ہیں اسی طرح میڈیکل اور سپورٹس فنڈ بھی دیئے گئے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ ماضی میں بھی یہ فنڈ موجود تھے مگر گزشتہ حکومت میں یہ تمام فنڈ خرد برد کا شکار ہوا انہوں نے کہا ہے کہ پشتونخوا میپ ووٹ کے تقدس کو ہر گز پامال نہیں کریگی اور اپنے عوام کی زبردست خدمت کو جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :