وکلاء کے اتحادواتفاق سے ہی آزادعدلیہ کاقیام عمل میں لایاگیا،رہنماء پروفیشنل لائیرزفورم

جمعہ 29 جولائی 2016 22:45

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جولائی ۔2016ء )پروفیشنل لائیرز فورم کے رہنماؤں باز محمد کاکڑ ، سلیم لاشاری،ساجد ترین، نادر چلگری، نور خان ترین، پشین بار ایسوسی ایشن کے صدر شمس الحق، جنرل سیکرٹری نصیراحمد کاکڑ، نصیب اللہ ترین، منظور احمد کاکڑ نے کہا ہے کہ وکلاء کے اتحاد واتفاق سے ہی آزاد عدلیہ کا قیام عمل میں لایا گیا اور آزاد عدلیہ کیلئے وکلاء نے ڈٹ کر مقابلہ کیا بلوچستان ہائیکورٹ میں حالیہ ویلیویشن سروس کوٹہ پر تحفظات ہے اور پریس کانفرنس میں بھی اس کا اظہار کیا تھا ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشین میں بارروم سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقع پر وکلاء کی بڑی تعداد موجود تھی انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ وکلاء کے حقوق کیلئے پرامن جدوجہد کی ہے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے آزاد عدلیہ اور آزاد تشخص کیلئے جدوجہد کر نا پروفیشنل لائیرز فورم کا فریضہ ہے اور وکلاء کے عزت وناموس پر کوئی آنچ نہیں آنے دینگے وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ وکلاء برادری ان لو گوں کو منتخب کریں جو ان کے ارمانوں کی پائیہ تکمیل تک پہنچا ئیں انہوں نے کہا ہے کہ جو لو گ وکلاء کے نام پر سیاست کر رہے ہیں وہ وکلاء کے حقوق کیلئے نہیں بلکہ اپنے ذاتی مفادات کیلئے وکلاء کا نام استعمال کر کے حاصل کر نا چا ہتے ہیں ۔