عوامی نیشنل پارٹی کی بجلی کی ناروااورخودساختہ لوڈشیڈنگ کی مذمت

جمعہ 29 جولائی 2016 22:43

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جولائی ۔2016ء ) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں بجلی کی ناروا اور خود ساختہ لوڈ شیڈنگ کی مذمت کر تے ہوئے کہا گیا کہ ایک منظم منصوبے کے تحت فصلات اور باغات کے عین موقع پر بجلی کی شارٹ فعال بڑھاتے ہوئے زمینداروں کی سال بھر کی محنت کو ضائع اور تباہ کر دیا جا تا ہے ہر سال کی طرح اس سال بھی خاص سیزن میں ٹاور کر گرانا اور فنی خرابی کے حربے استعمال ہو رہے ہیں بیان میں کہا ہے کہ صوبے کی واحد ذریعہ معاش زراعت طویل خشک سالی اور موسمی تبدیلیوں سے پہلے ہی زبوں حالی کا شکار تھا پانی کی سطح انتہائی خطرناک حد تک گر چکی ہے چھوٹے ڈیم نہ ہونے کی وجہ سے یہ سطح بدستور نیچے اور گہرا ہو تے جا رہے ہیں دوسری طرف محکمہ واپڈا کیسکو کی جانب سے خود ساختہ ناروا لوڈشیڈنگ کی وجہ سے رہی سہی کسر بھی پوری ہو گئی زرعتی صارفین کو 24 گھنٹوں میں بمشکل4 گھنٹے بجلی دی جا تی ہے بجلی وولٹیج کم ہونے کی وجہ سے لائنیں ٹرپ کر جا تی ہے گرمی میں اس شدید لہر میں پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے خربوز ، ٹماٹر، انگور اور دیگر میوہ جات کو ناکافی تلافی نقصان پہنچ چکا ہے جبکہ پشین، خانوزئی، قلعہ سیف اللہ، مسلم باغ ، رود ملازئی اور دیگر علاقوں میں طوفانی باد وباران اور ژالہ باری سے کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچ چکا ہے بیان میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ زراعت ، تباہی اور زمینداروں کی سال بھر کی محنت اور کاوش کو مد نظر رکھتے ہوئے زرعی علاقوں کو بجلی ترسیل یقینی بناتے ہوئے بہتر وولٹیج پہنچایا جائے اور زمینداروں کے زمین واجب الادا قرضے معاف کر کے کسان مزدور دوستی کا ثبوت دیں اور فصلا ت وباغات کو باد وباران اور ژالہ باری سے پہنچنے والے نقصانات کا ازالہ کر تے ہوئے زمینداروں کیلئے خصوصی ریلیف کا اعلان کریں بیان میں اس امید کا اظہار کیا کہ عوامی نیشنل پارٹی زمینداروں کے ساتھ مشکل کی اس گھڑی میں برابر کے شریک ہے اور ان کے حقوق کیلئے پارلیمنٹ اور عوامی حلقوں میں بھر پور آواز اٹھاتی رہے گی۔

متعلقہ عنوان :