خورشید احمد شاہ کی سید مراد علی شاہ کو وزیر اعلی سندھ کا عہدہ سنھبالنے پر مبارک باد

جمعہ 29 جولائی 2016 22:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جولائی ۔2016ء) قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے سید مراد علی شاہ کو وزیر اعلی سندھ کا عہدہ سنھبالنے پر مبارک باد دی ھے۔ انہوں نے کہا کہ امید ھے کہ نئے وزیر اعلی سندہ کی تعمیر و ترقی کیلئے بھر پور کردار ادا کریں گے اور انشا اللّہ وہ عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے۔اپنے تہینتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ مراد علی شاہ کے والد سید عبداللّہ شاہ نے بھی بطور وزیر اعلی اپنے دور میں غریب اور محروم طبقات کیلئے ترجیحی بنیادوں پر خدمات سر انجام دیں۔

(جاری ہے)

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ سید قائم علی شاہ نے اپنی وزارت اعلی کے طویل دور میں بہترین خدمات سر انجام دیں۔ وہ ہماری پارٹی کے سنیر رہنما ہیں اور انہوں نے بطور وزیر اعلی بھی ہماری رہنمائی کی اور ہم ائیندہ بھی ان سے رہنمائی حاصل کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سید قائم علی شاہ ذوالفقار علی بھٹو شہید اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے دیرینہ ساتھی ہیں اور اپنے طویل سیاسی کیریر میں وہ کئی بار مشکل ترین مراحل سے گزرے مگر ان کے پائے استقامت میں کبھی لرزش نہیں اَئی اور انہوں نے پارٹی کیلئے ہمیشہ ایک متحرک اور شاندار کردار ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :