مری، وزیراعظم نواز شریف کی صدارت میں 7گھنٹے طویل اجلاس

اگلے 22 مہینوں کیلئے ترقیاتی منصوبوں کی حکمت عملی وضع کی گئی وزیراعظم تمام ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے خود نگرانی کریں گے

جمعہ 29 جولائی 2016 22:43

مری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جولائی ۔2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف کی صدارت میں 7گھنٹے طویل اجلاس منعقد ہوا ہے ،اجلاس میں اگلے 22 مہینوں کیلئے ترقیاتی منصوبوں کی حکمت عملی وضع کی گئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیراعظم اگلے مہینے سیزیر تکمیل ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کیلئے دورے کریں گے ،وزیراعظم تمام ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے خود نگرانی کریں گے،مختلف ذمہ داریوں کیلئے موزوں افراد کا چناوٴ کر لیا گیا ہے۔