راج ناتھ سنگھ دورہ پاکستان کے دوران کوئی دوطرفہ ملاقات نہیں کریں گے،بھارتی وزارت خارجہ

جمعہ 29 جولائی 2016 22:42

راج ناتھ سنگھ دورہ پاکستان کے دوران کوئی دوطرفہ ملاقات نہیں کریں گے،بھارتی ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جولائی ۔2016ء) بھارت نے کہاہے کہ مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ دورہ پاکستان کے دوران کوئی دوطرفہ ملاقات نہیں کریں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوارپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں واضح کردینا چاہتا ہوں وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ، سارک کانفرنس میں شرکت کے لیے پاکستان جارہے ہیں اور وہاں ان کی کوئی دوطرفہ ملاقاتیں نہیں ہوں گی۔

(جاری ہے)

بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ جنوبی ایشیائی علاقائی تعاون کی تنظیم (سارک) وزرائے داخلہ کانفرنس میں شرکت کے لیے آئندہ ہفتے پاکستان آئیں گے۔واضح رہے کہ راج ناتھ سنگھ کے دورہ پاکستان کی تصدیق کے بعد سے بھارتی میڈیا میں یہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ وہ یہاں چوہدری نثار علی خان سمیت اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ان کا یہ دورہ ایسے وقت میں ہورہا ہے جب مقبوضہ کشمیر میں فوج کے مظالم کے باعث پاکستان اور بھارت کے تعلقات کشیدگی کا شکار ہیں۔پاکستان اس صورتحال میں کشمیری عوام کی اخلاقی اور سفارتی مدد جاری رکھے ہوئے ہے۔

متعلقہ عنوان :