وزیراعظم کی زیرصدارت سات گھنٹے طویل اجلاس، زیرتکمیل ترقیاتی منصبوں کی خودنگرانی کرینگے

محمدنوازشریف اگلے مہینے سے زیر تکمیل ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کیلئے دورے کریں گے مختلف ذمہ داریوں کیلئے موزوں افراد کا چناؤ کرلیا

جمعہ 29 جولائی 2016 22:42

مری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جولائی ۔2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف کی صدارت میں 7گھنٹے طویل اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں اگلے 22 مہینوں کیلئے ترقیاتی منصوبوں کی حکمت عملی وضع کی گئی۔

(جاری ہے)

مری میں ہونیوالے اجلاس کے دوران فیصلہ کیاگیاکہ وزیراعظم اگلے مہینے سے زیر تکمیل ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کیلئے دورے کریں گے۔وزیراعظم تمام ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے منصوبوں کی خود نگرانی کریں گے جبکہ مختلف ذمہ داریوں کیلئے موزوں افراد کا چناؤ کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :