Live Updates

بلاول بھٹو کشمیر میں کراچی کے کچرے، عمران خان الزامات جبکہ نواز شریف عوامی خدمت کی سیاست کر رہے تھے، پرویز رشید

کشمیریوں نے عوامی خدمت کو ووٹ دیا، نواز شریف کا پانامہ میں نام نہیں دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں عوام فوج کے ساتھ ہے سندھ میں مراد علی شاہ کے اقدامات کا انتظار ہے، ہمیں کراچی کا امن عزیز ہے، نجی ٹی وی کو انٹرویو

جمعہ 29 جولائی 2016 22:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جولائی ۔2016ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کشمیر میں کراچی کے کچرے اور عمران خان الزامات کی جبکہ نواز شریف عوامی خدمت کی سیاست کر رہے تھے، کشمیریوں نے عوامی خدمت کو ووٹ دیا، نواز شریف کا پانامہ میں نام نہیں، ہم نے ٹی او آر بنانے کی پوری کوشش کی، پاکستان دنیا میں امن کے لیے اپنا کردار ادا کر رہا ہے، دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں عوام فوج کے ساتھ ہے، نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں پرویز رشید نے کہا کہ کشمیر میں بلاول بھٹو کراچی کے کچرے اور عمران خان دوسروں پر الزامات لگانے کی سیاست کر رہے تھے اور نواز شریف عوامی خدمت کی بات کر رہے تھے لوگوں نے کچرے اور الزامات کی سیاست کو مسترد کر دیا اور عوامی خدمت کے حق میں ووٹ دیا، انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس میں نواز شریف کا نام نہیں، نواز شریف نے اپنے تینوں ادوار میں میگا پراجیکٹس مکمل کئے کسی بھی منصوبے میں نواز شریف پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ عمران خان اداروں کو بدنام کر رہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں عوام فوج کے ساتھ ہیں، پاکستان دنیا کو محفوظ بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کر رہا ہے، انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے ٹی او آر پر ہر طرح سے کوشش کی، ہمارے ٹی او آر کسی کے جرم کو پروٹیکشن نہیں دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

ٹی او آر پر سپریم کورٹ کا اپنا ایک نقطہ نظر ہے، انہوں نے کہا کہ سندھ میں مراد علی شاہ کے اقدامات کا انتظار ہے، ہمیں کراچی کا امن عزیز ہے، پیپلزپارٹی کو بھی ہمارے طرح کراچی کا امن عزیز ہو گا، رینجرز نے کراچی میں روز روز کی بھتہ خوری، قتل و غارت ختم کی سندھ میں رینجرز کے اختیارات میں توسیع ہونی چاہئے

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات