Live Updates

عمران خان وزیر اعظم بنیں گے تب ہی ملک کو مسائل سے نجات ملے گی‘ ولید اقبال

(ن) لیگ والوں کا مشن ہی ملک کو لوٹنا اور اپنا خزانہ ’’بھر نا ‘‘ہے مگر ا ب انکا اصل چہرہ قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے‘گفتگو

جمعہ 29 جولائی 2016 22:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جولائی ۔2016ء) تحریک انصاف کی مرکزی پولیٹیکل کمیٹی کے رکن ولید اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان وزیر اعظم بنیں گے تب ہی ملک کو مسائل سے نجات ملے گی (ن) لیگ والوں کا مشن ہی ملک کو لوٹنا اور اپنا خزانہ ’’بھر نا ‘‘ہے مگر ا ب انکا اصل چہرہ قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے ۔

(جاری ہے)

پارٹی کارکنوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کی مرکزی پولیٹیکل کمیٹی کے رکن ولید اقبال نے کہا کہ یک احتساب شروع ہو نے سے پہلے ہی درباریوں کی چیخیں نکلناشروع ہو گئی ہیں‘ قوم سب چوروں اور لیٹروں کا کڑا احتساب چا ہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوامی مشکلات میں اضافہ کرنے والی نواز لیگ کی حکومت جلد رخصت ہونے والی ہے عمران خان کی کال پر ملک بھر میں 7اگست سے شروع ہونے والی احتجاجی تحریک ہر صورت کا میاب ہوگی اور ملک مسائل کے حل کیلئے عمران خان کا وزیر اعظم بننا اور تحر یک انصاف کا اقتدار میں ضروری ہے کیونکہ موجودہ حکمران مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں اور قوم ایسے ظالم حکمرانوں سے کل نہیں آج ہی نجات حاصل کرنا چاہتی ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :