ہالینڈ سے آنیوالے مسافر سے غیر ملکی شراب کی 15بوتلیں برآمد ، ضبط کر لی گئیں

جمعہ 29 جولائی 2016 22:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جولائی ۔2016ء) لاہور ائیرپورٹ پر ہالینڈ سے آنے والے مسافر سے غیر ملکی شراب کی 15بوتلیں برآمد ، ڈیوٹی پر موجود کسٹمز عملے نے تمام بوتلیں قبضے میں لے کر گودام میں بھجوا دیں۔ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق پاکستانی نژاد ہالینڈ کا شہری سید سجاد حسین شاہ براستہ دبئی لاہورپہنچا۔

(جاری ہے)

سامان کی تفصیلی تلاشی کے دوران شک گزرنے پر عملے نے بیگ کھولا تو اس میں سے غیر ملکی شراب کی 15بوتلیں برآمد ہوئیں جنہیں ضبط کر لیا گیا ہے۔

کسٹمز ذرائع کے مطابق پاکستانی قوانین کے مطابق بیرون ملک سے شراب لانے کی اجازت نہیں ہے، اسی لیے تمام بوتلیں ضبط کرکے ایئرپورٹ گودام میں رکھ دی گئی ہیں جو ہالینڈ سے آنے والے مسافر سید سجاد حسین شاہ کو لاہور سے ہالینڈ جانے پر واپس کر دی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :