خرم دستگیر انڈونیشیا میں منعقد ہونے والے 12ویں عالمی اسلامی معاشی فورم میں پاکستان کی نمائندگی کرینگے

وزیر تجارت اپنے ہمراہ وزیر اعظم کے تہنیتی خطوط بھی لے کر جائیں گے

جمعہ 29 جولائی 2016 22:19

اسلام آبا د ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جولائی ۔2016ء ) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان انڈونیشیاء کے شہر جکارتہ میں منعقد ہونے والے بارھویں عالمی اسلامی معاشی فورم میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم پاکستان کو اس فورم میں شمولیت کیلئے دعوت دی گئی تھی لیکن وزیر اعظم پاکستان نے اپنی جگہ ملک کی نمائندگی کیلئے وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان کو نامزد کیا ہے،وفاقی وزیر اپنے ہمراہ وزیر اعظم کے تہنیتی خطوط بھی لے کر جائیں گے جو وہ انڈونیشیاء کے صدر اور ملائیشیاء کے وزیر اعظم کو دیں ، ان دونوں لیڈران نے وزیر اعظم پاکستان کو فورم میں شرکت کی خصوصی دعوت دی تھی۔

پاکستان کے ملائیشیاء اور انڈونیشیاء کے ساتھ برادرانہ تعلقات ہے ۔وفاقی وزیر 2اگست کو فورم سے خطاب کریں گے اور عالمی معیشت میں اسلامی ممالک کے کردار اور مستقبل کے مواقعوں پر اپنا موقف پیش کریں گے۔مزید برآں اسلامی ممالک کے نمائندوں سے باہمی معاشی اور تجارتی تعاون پر دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔(

متعلقہ عنوان :