نئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے حلف اٹھا لیا ، گورنر عشرت العباد نے حلف لیا

تقریب حلف برداری میں بلاول بھٹو زرداری، خورشید شاہ ‘ قائم علی شاہ ‘ یوسف رضا گیلانی ‘ راجہ پرویز اشرف اور دیگر کی شرکت

جمعہ 29 جولائی 2016 22:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جولائی ۔2016ء) مراد علی شاہ نے سندھ اسمبلی سے وزیر اعلیٰ منتخب ہونے کے بعد عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے ان سے حلف لیا۔ جمعہ کو یہاں گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب منعقد کی گئی۔ جس میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے نو منتخب وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے حلف لیا۔

(جاری ہے)

تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ‘ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ ‘ سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ ‘ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی راجہ پرویز اشرف ‘ پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور وٹو ‘ سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی ‘ پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات قمر زمان کائرہ ‘ پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی صدر رکن پارلیمنٹ فریال تالپور ‘ ڈی جی رینجرز سندھ ، پیپلز پارٹی کے مختلف رہنماؤں اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔