کھلے مقامات پر انسانی فضلے سے پاک آب و ہوا کے لئے ہر علاقے میں پبلک ہیلتھ انجینئر نگزڈیپارٹمنٹ کی ٹیمیں متحرک ہیں گھروں میں بیت الخلاء قائم کرنے کے لئے لوگوں میں شعور بیدار کیا جا ر ہا ہے،عوامی آگاہی مہم تیزی سے جاری ہے

ڈپٹی ڈائریکٹرکمیونٹی ڈیویلپمنٹ یونٹ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ پنجاب طارق محمودگیلن کا بیان

جمعہ 29 جولائی 2016 22:15

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جولائی ۔2016ء) ڈپٹی ڈائریکٹرکمیونٹی ڈیویلپمنٹ یونٹ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ پنجاب طارق محمودگیلن نے کہا ہے کہ کھلے مقامات پر انسانی فضلے سے پاک آبو و ہوا کے لئے پنجاب کے ہر علاقے میں پبلک ہیلتھ انجینئر نگزڈیپارٹمنٹ کی ٹیمیں متحرک ہیں جہاں گھروں میں لیٹرین موجود نہیں ۔ انہوں نے کہاکہ گھروں میں بیت الخلاء قائم کرنے کے لئے لوگوں میں شعور بیدار کیا جا ر ہا ہے اور اس مقصد کے لئے عوامی آگاہی مہم تیزی سے جاری ہے۔

(جاری ہے)

تربیتی سیمینار کے موقع پر کمیونٹی ڈیویلپمنٹ افسران احسان اﷲ ، آصف رضا، محمد امجد نے بتایا کہ پنجاب کے کئی دیہی مقامات ابھی تک ایسے ہیں جنہوں گھروں میں لیٹرین بنانے کا تصور نہیں اور ان علاقوں کے مکین رفاع حاجت کے لئے کھلے مقامات کا رخ کرتے ہیں جس سے ماحولیاتی آلودگی کے ساتھ ساتھ تعفن اور غلاظت کی وجہ سے متعد ی امراض پھیلنے کا بھی خدشہ ہے۔ طارق محمود گیلن نے کہا کہ صحت و صفائی کا معیار بہتر بنانے اور عوامی شرکت بیداری شعوری کے لئے کوششیں جاری ہیں اور لوگوں کو گھروں میں لیٹرینیں بنانے کی ترغیب دی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :