اسلام آ باد پولیس کی کاروائیاں، 09ملزمان گرفتار،چرس اور شراب بر آمد

جمعہ 29 جولائی 2016 22:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جولائی ۔2016ء ) اسلام آ باد پولیس نے مختلف کا رروائیوں کے دوران 09ملزمان کو گرفتارکر کے ان کے قبضہ سے چرس اور شراب بر آمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کر لیے۔ مزید تفتیش جا ری ہے۔ تفصیلا ت کے مطا بق تھا نہ بھا رہ کہوپولیس نے دوران گشت ملزم اوراورنگزیب کو گرفتار کرکے اس سے پا نچ بو تلیں شراب برآمد کرلی۔

تھا نہ کر اچی کمپنی پولیس نے دوران گشت ملز م بشارت مسیح کو گرفتار کرکے اس سے 210گر ام چرس بر آمد کرلی۔ سی آئی اے پولیس نے دوران گشت ملزم شاہ زیب رفیق کو گرفتا ر کرکے اس سے 10بوتلیں شراب بر آمد کرلی۔ تھا نہ انڈسٹر یل ایر یا پولیس نے چوری کی واردات میں ملو ث ملزم محمد ریا ض کو گرفتار کر لیا۔ تھا نہ سہا لہ پولیس نے کار چوری کی وارداتو ں میں ملو ث تین ملزمان منصدار، سا جد حسین اور سرفرازکو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

۔ ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج رجسٹر کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ۔ جبکہ پیشہ ور بھکا ریو ں کی گرفتار ی کے لیے چلائی جا نے والی مہم کے دوران دوپیشہ ور بھکا ریو ں کی گرفتار ی عمل میں لائی گئی ۔۔ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد ساجد کیا نی نے پولیس افسران کی اس اچھی کا رکر دگی کو سرا ہا ۔ انہو ں نے تما م ایس ایچ او ز کو ہد ا یا ت جا ر ی کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم پیشہ عنا صر کے خلا ف سخت کا رروائی عمل میں لاتے ہو ئے ان کی گرفتار ی کو یقینی بنا یا جا ئے ۔ پٹرو لنگ کو مزید مو ثر بنایا جا ئے۔

متعلقہ عنوان :