آبپارہ سے براستہ کنونشن سنٹر پارک روڈ پر ویگن سٹاپوں پر ویٹنگ سٹنگ پوائنٹ قائم کیے جائیں،کرسیاں شیڈ نصب کر کے مسافروں کو ویٹنگ کی مطلوبہ سہولیات فراہم کی جائیں

عوامی سماجی حلقوں حلقوں کا وفاقی حکومت اور سی ڈی اے اتھارٹی کے ارباب اختیارسے مطالبہ

جمعہ 29 جولائی 2016 22:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جولائی ۔2016ء ) اسلام آباد کے شہری و دیہی علاقوں سے تعلق رکھنے والے عوامی سماجی حلقوں تاجروں شہریوں اور روز مرہ کے ٹرانسپورٹ مسافرو ں نے وفاقی حکومت اور سی ڈی اے اتھارٹی کے ارباب اختیارسے مطالبہ کیا ہے کے آبپارہ سے براستہ کنونشن سنٹر پارک روڈ پر چلنے والی مسافر ویگنوں پر سفر کرنے والے مسافروں کے لیے تمام ویگن سٹاپوں پر ویٹنگ سٹنگ پوائنٹ قائم کیے جائیں اور کرسیاں شیڈ نصب کر کے مسافروں کو ویٹنگ کی مطلوبہ سہولیات فراہم کی جائیں ۔

(جاری ہے)

اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے سید محبوب علی شاہ راشد کاظمی ملک اشرف حاجی محمد شفیق اطر شاہ بخاری ڈاکٹر محمد صدیق چوہدی سائیں ریاض مقصود نمبردار حاجی صغیر احمد راجہ منظور کیانی مظہر چٹھہ سجاد احمد چٹھہ سردار آفتاب ،خرم ملک اور دیگر معززین نے مطالبہ کیا کے پارک روڑ پر راول ڈیم چوک،راول ڈیم کالونی ،شہزاد ٹاؤن ،چٹھہ بختاور ، ترامڑی ،ترلائی ،علی پور ،فراش ،کھنہ چوک ،جھنگ سیداں سلطانہ فاونڈیشن اور دیگر آبادیوں کے نزدیک سڑک کے دونوں پار انتظار گاہیں ( ویٹنگ پوائنٹ ) قائم کیے جا ئیں انہوں نے بتایا کہ مزکورہ روٹ پر ویٹنگ کا انتظام نہ ہونے کی بنا پر مسافرخواتین بچوں بزرگوں کو گاڑیوں کے انتظا ر کے لیے کافی دیر سڑکوں کے کنارے کھڑا رہنا پڑتا ہے اور گرمی بارش دھوپ میں ویگن مسافروں کو پریشانی کا سامنا رہتا ہے عوامی تکالیف کے ازالے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :