راول ٹا ؤن اور نو احی علاقے کے نو جوانوں کے لئے مقامی سطح پر کھیل گرا ؤ نڈ کی سہو لت فراہم کی جائے

دیہی آبادی کے مکینوں کا سی ڈی اے کے ارباب اختیار سے مطالبہ

جمعہ 29 جولائی 2016 22:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جولائی ۔2016ء ) راول ٹاؤن اسلام آباد راول ڈیم موریاں اور ملحقہ دیہی آبادی کے مکینوں نے سی ڈی اے کے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کی راول ٹا ؤن اور نو احی علاقے کے نو جوانوں کے لئے مقامی سطح پر کھیل گرا ؤ نڈ کی سہو لت فراہم کی جائے اخباری نما ئندوں سے بات چیت کر تے ہوئے ڈا کٹر طارق شیخ بلاول شیخ محمد انوار حا جی خطب گل تو صیف عباسی تنو یر عباسی، ِخرم ملک اور دیگر شہر یوں نے بتا یا کہ راول ٹا ؤن کے نو جوانوں پر مشتمل دو ٹیمیں اسلا م آباد کر کٹ کلب کی رکن ہیں لیکن اپنے علاقہ میں انکو ابھی تک کھیل گرا ؤ نڈ مہیا نہیں کیا گیا ما ضی میں متعد دبار نو جوانوں ور علا قہ معزز ین نے سی ڈی چیئر مین اور علا قہ سے منتخب ہو نے والے اراکین اسمبلی سے کھیل گراؤنڈکا مطا لبہ کیا لیکن متعدد بار یقین دہا نیاں کرا نے کے با وجود یہ مطا لبہ ابھی تک پورا نہیں کیا گیا کھیل تفر یخ کی سہو لیا ت میسر نہ ہو نے پر نوجوان نسل بے راہ روی کا شکا ر ہورہی ہے شہزاد ٹاؤن مارگلہ ٹاؤن اور دیگر ماڈل ٹاؤ نز میں جہاں پر سی ڈی اے افسران اور سرکاری اہلکا روں کی رہا ئشیں اور کو ٹھیا ں مو جود ہیں ان علا قوں میں کھیل گر اؤنڈ تعمیر کئے گئے لیکن راول ٹاؤن کے نو جوانوں کو ان کے جا ئز حق سے مسلسل محروم رکھا گیا راول ٹاؤن کے اطراف میں سی ڈی اے کی ملکیت وسیع اراضی خالی پڑی ہے جہاں پر کھیل گراؤنڈکی سہو لت دی جا ئے ۔

متعلقہ عنوان :