تمام آئیسکو ملازمین کو بلاامتیاز ڈیڑھ سو فیصد اعزازی تنخواہ جاری

ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، واپڈا ہائیڈرو یونین سے اظہار تشکر

جمعہ 29 جولائی 2016 22:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جولائی ۔2016ء ) اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کے تمام ملازمین کیلئے مثالی کارکردگی اور موبائل میٹر ریڈنگ کو کامیاب بنانے پر بلاامتیاز ڈیڑھ سو فیصد اعزازی تنخواہ کا اعلان کر دیا گیا اس سلسلے میں آئیسکو اتھارٹی نے گذشتہ روز باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ڈیڑھ سو فیصد اعزازی تنخواہ کے اجراء پر اٹک سے جہلم تک ہزاروں آئیسکو ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور انہوں نے اس کیلئے آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین (سی بی اے) اور آئیسکو انجینئرز ایسوسی ایشن کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے سی بی اے اور آئی ای اے سے اظہار تشکر کیا ہے۔

یونین کے ریجنل چیئرمین جاوید اقبال بلوچ، ریجنل سیکرٹری حاجی ظاہر گل ، ایڈیشنل سیکرٹری محمد رمضان خان جدون، وائس چیئرمین راجہ خلیل اشرف اور سیکرٹری انفارمیشن سجاد حسین ساجد نے یونین کے مطالبہ پر ملازمین کیلئے ڈیڑھ سو فیصد تنخواہ کے اجراء کا معاملہ احسن طریقے سے حل کرنے پر آئیسکو کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر رانا عبدالجبار خان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یونین آئیسکو کو ترقی کی اعلیٰ ترین منزلوں پر لے جانے اور صارفین کو بہترین خدمات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اتھارٹی کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھے گی۔

متعلقہ عنوان :