سی ایم ایچ پشاور میں زیر علاج افغان فوجی اہلکار کو افغانستان روانہ کر دیا گیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 29 جولائی 2016 21:44

پشاور (اُدو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29جولائی 2016ء) سی ایم ایچ پشاور میں زیر علاج افغان فوجی اہلکار کو افغانستان روانہ کر دیا گیا ہے. تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل پاک افغان سرحد پر بیمار ہو جانے والے افغان فوجی اہلکار کو پشاور کے سی ایم ایچ ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا تھا جہاں ان کا علاج جاری تھا۔

(جاری ہے)

افغان فوجہ اہلکار اب مکمل صحتیاب ہو گیا ہے جس کے بعد اسے ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ ہسپتال سے فارغ کرنے کے بعد افغان فوجی اہلکار کو افغانستان واپس روانہ کر دیا گیا ہے۔ نائیک حیدر نے طبی سہولیات کی فراہمی پرحکومت اور پاک فوج کا شکریہ ادا کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :