انڈونیشیاء میں پاکستانی سفیر نے ذوالفقار علی سے ملاقات کیلئے درخواست جمع کروا دی

جمعہ 29 جولائی 2016 21:43

انڈونیشیاء میں پاکستانی سفیر نے ذوالفقار علی سے ملاقات کیلئے درخواست ..

جکارتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جولائی ۔2016ء)انڈونیشیاء میں پاکستانی سفیر عاقل ندیم نے ذوالفقار علی سے ملاقات کیلئے درخواست جمع کروا دی ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق انڈونیشیاء میں پاکستانی سفیر عاقل ندیم نے اٹارنی جنرل آفس سے رابطہ کیاہے اور ذوالفقار علی سے ملاقات کیلئے درخواست جمع کروادی ہے جس کے بعد ان کی ملاقات پیر کو ہونے کا امکان ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ رات ذوالفقار علی کی سزائے موت چند لمحات قبل موخر کر دی گئی تھی ،لاہور سے تعلق رکھنے والے ذوالفقار کو منشیات کے الزامات کے تحت سزائے موت سنائی گئی تھی ۔سزائے موت موخر ہونے کے بعد ان کے اہل خانہ کی خوشی کی کوئی انتہا نہ رہی اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔