مادر ملت محترمہ فاطمہ جناحؒ نے ملک وملت کے لئے عظیم قربانیاں دیں ، سید مصطفی کمال

جمعہ 29 جولائی 2016 21:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جولائی ۔2016ء) پاک سر زمین پارٹی کے چیئر مین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ مادر ملت محترمہ فاطمہ جناحؒنے ملک وملت کے لئے عظیم قربانیاں دیں قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے شانہ بشانہ تحریک پاکستان میں نہ صرف حصہ لیا بلکہ بر صغیر کی مسلم خوا تین میں بیداری پیدا کرکے متحرک و منظم کیا، قائد اعظم کی وفات کے بعد بھی پاکستان کے لیے خدمات سر انجام دیں ،انہوں نے کہا کہ آج مادر ملت فاطمہ جناح کے 123ویں یوم پیدائش پر ہم ان کی جدوجہد اور پاکستان کے لئے عظیم قربانیوں پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :