عبدالستار ایدھی اپنی زندگی انسانیت کی خدمت کیلئے وقف کردی،ایدھی نے جو کام کیے وہ ریاست کی ذمہ داری ہے‘ مقررین

اگر ہم عبدالستار ایدھی کو طریقہ اپنائیں تو ہماری آپس کی دوریاں ختم ہو جائیں گی‘ محمود الرشید ، سعدیہ سہیل رانا ، میاں شہباز و دیگر کا عبدالستار ایدھی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے منعقدہ سیمینار سے خطاب

جمعہ 29 جولائی 2016 21:40

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جولائی ۔2016ء) عبدالستار ایدھی اپنی زندگی انسانیت کی خدمت کیلئے وقف کردی،ایدھی نے جو کام کیے وہ ریاست کی ذمہ داری ہے،اگر ہم عبدالستار ایدھی کو طریقہ اپنائیں تو ہماری آپس کی دوریاں ختم ہو جائیں گی۔ ان خیالات کا اظہار لاہور پریس کلب میں بابائے خدمت عبدالستار ایدھی کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید ، رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا ، لاہور پریس کلب کے صدر شہباز میاں ،پریس کلب کے نائب صدر عبدالمجید ساجد،ڈاکتر امجد ثاقب،لیگی رہنما شمائلہ رانا،پیپلزپارٹی کے رہنما بیرسٹر عامر حسن ،ڈاکتر مشتاق مانگٹ،سمسن سلامت سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

میاں محمود الرشید نے کہا کہ عبدالستار ایدھی اپنی زندگی انسانیت کی خدمت کیلئے وقف کردی۔پوری قوم نے جس طرح ان کو خراج عقید ت پیش اس کی مثال نہیں ملتی۔ایدھی نے جو کام کیے وہ ریاست کی ذمہ داری ہے ۔جب تک نظام نہیں بدلے گا مظلوم اور بے بس غرباء کا کوئی پرسان حال نہیں ہو گا۔دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے تمام مذہب کی قوموں نے عبدالستار ایدھی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

ایدھی نے جو کام کیے وہ ریاست کی ذمہ داری ہے۔وہ اپنے دور کے انقلابی تھے انہوں ے انقلاب کا آغاز اپنی ذات کیا ۔آج ہر سرمایہ دار چند لوگوں کوخیرات دے کر ایدھی بنے ک کوشش کررہا ہے لیکن ایسے ایدھی نہین بنا جاسکتا۔کسی بھی نظام کی تبدیلی کیلئے ریاست کا اہم رول ہوتا ہے۔جب تک ایدھی زندہ تھے کسی نے حکومتی سطح پر ان کیلئے نوبل انعام کا مطالبہ نہیں کیا یہاں کچھ سیاستدانوں نے نوبل انعام حاصل کرنے کیلئے پوری دنیا کے چکر کاٹے لیکن ناکام رہے ۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہم عبدالستار ایدھی کو طریقہ اپنائیں تو ہماری آپس کی دوریاں ختم ہو جائیں گی۔انسانیت کی خدمت سے بڑھ کر کوئی خدمت نہیں ہے ہمیں طبقاتی نظام کو ختم کرنے چاہیے جب تک اس کا خاتمہ نہین ہو گا ہمارے مسائل کبھی ختم نہیں ہونگے۔