ایس پی موبائلز سید کرار حسین کی زیر صدارت صوبائی دارالحکومت کے داخلی و خارجی راستوں وسکیورٹی کے حوالہ سے اجلاس

ناکہ پر موجود ٹریکنگ موبائلز وڈیوائسز سے مستفید ہوتے ہوئے سماج دشمن عناصر ومشکوک افراد و وہیکلز پر کڑ ی نگاہ رکھی جا سکتی ہے ہر ناکہ پروسائل کے مطابق ممکنہ اقدامات کیے گیے ہیں،آپ ان سہولتوں سے استفادہ حاصل کریں اور اپنی استعداد کار میں بہتری لائیں ‘اجلاس سے گفتگو

جمعہ 29 جولائی 2016 21:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جولائی ۔2016ء ) ایس پی موبائلز سید کرار حسین نے سکیورٹی وموجودہ حالات کے پیش نظرصوبائی دارلحکومت میں قائم مستقل ناکہ جات پرتعینات افسران و اہلکاروں کو خصوصی طور پر بریفنگ دی اور تمام داخلی وخارجی راستوں پر تنصیب شدہ آلات اور ان کی اہمیت کے متعلق انچارجز کو ہدایات دیں وہ یہاں قربان لائنز میں سکیورٹی ناکہ جات کی ایس او پی کے متعلق ایک خصوصی اجلاس کی صدارت کر رہے تھے اجلاس میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز کے علاوہ دیگر ڈویثرنز کے سپروائزری آفیسرز نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں موجود انچارج ایلیٹ کو بھی خصوصی طور پر حکم دیا گیا کہ وہ فورس کوہمہ وقت چوکس رکھیں ہر اہلکار کی محکمانہ ضروریات کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کریں۔

(جاری ہے)

ایس پی مجاہد نے سپروائزری آفیسرز پر زور دیا کہ ناکہ جات پر موجود اہلکاروں کا ٹرن آؤٹ مثالی ہونا چاہیے۔ہر اہلکاربمطابق پیٹرن یونیفارم میں نظر آئیں دوران ڈیوٹی ان کے زیر استعمال اسلحہ و ایمونیشن بمطابق ایس او پی ہونا چاہیے۔

شہربھر کے داخلی وخارجی راستوں پر سیکیورٹی کے پیش نظر فورس کی تعیناتی انتہائی نطم وضبظ کے ساتھ کی جائے اور تمام اہلکار ناکہ جات کی خصوصیت اور فزیبلٹی کے حساب سے بالترتیب تعینات کیے جائیں تاکہ آنے جانے والی وہیکلز کے علاوہ مشکوک اشخاص پر بھی کڑی نگاہ رکھی جا سکے اور ٹریفک کے بہاؤ میں بھی خلل نا پڑے اور نا ہی کوئی ایسی دشواری پیش آئے۔

انہوں نے انچارجز کو ہدایت کی کہ وہ شہریوں کے ساتھ نرم رویہ روا رکھیں اور انہیں اس بات کا احساس دلائیں کہ چیکنگ اور تلاشی وغیرہ کو اپنی ہتک نا سمجھا جائے کیونکہ اس میں شہریوں کی اپنی بھلائی وجان واملاک کی حفاظت پنہاں ہے۔اور ایسی تمام تر کوششیں صرف اور صرف شہریوں کے جان و املاک کی حفاظت کیلئے کی جاتی ہیں۔اور اس احساس کواجاگر کریں کے پولیس ان کے جان ومال کے اصل محافظ ہیں اجلاس کے دوران انچارج ایلیٹ کو بھی سختی سے ہدایت دی گئی کہ وہ جوانوں کی حاضری کو یقینی بنائیں اور ہردم پرعزم رہیں اور ایلیٹ اہلکاروں پر مشتمل پٹرولنگ دستہ ہمہ وقت چوکس والرٹ رہے۔

شہر کی اہم شاہراہوں پر ایلیٹ کی پٹرولنگ کو مزید مؤثر بنایا جائے۔ایس پی مجاہد نے ڈی ایس پی مجاہد ہیڈ کوارٹر کو حکم دیا کہ وہ انچارجز ناکہ جات روٹیٹ وائز بریف کیا کریں اور خود ناکہ جات پر جا کر اہلکاروں کو بریف کریں ایس پی مجاہد نے مزید بتایا کہ اب ہر ناکہ پروسائل کے مطابق ممکنہ اقدامات کیے گیے ہیں۔آپ ان سہولتوں سے استفادہ حاصل کریں اور اپنی استعداد کار میں بہتری لائیں انہوں نے کہاکہ ناکہ پر موجود ٹریکنگ موبائلز وڈیوائسز سے مستفید ہوتے ہوئے سماج دشمن عناصر ومشکوک افراد و وہیکلز پر کڑ ی نگاہ رکھی جا سکتی ہے۔

آپ اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے فرائض سرانجام دیں۔ڈیوٹی کے حوالہ سے غفلت لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی تاہم بہتر کار کردگی کے حامل افسران واہلکاران کی ہرسطح پر حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :