محکمہ لائیوسٹاک کی طرف سے کانگو وائرس کی روک تھام کیلئے لودھراں اور بہاولپورکے اضلاع میں چیک پوسٹیں قائم

ڈائریکٹرجنرل (ریسرچ)کی سربراہی میں ویٹرنری ریسرچ انسٹیٹیوٹ لاہور کی خصوصی ٹیمیں ضلع لودھراں روانہ

جمعہ 29 جولائی 2016 21:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جولائی ۔2016ء ) محکمہ لائیوسٹاک پنجاب نے شہریوں کو کانگو وائرس سے محفوظ رکھنے کے لئے صوبہ پنجاب کے اضلاع لودھراں اوربہاولپورمیں پکٹس(چیک پوسٹیں) قائم کر دی ہیں۔ڈسڑکٹ لائیوسٹاک آفیسرلودھراں اوربہاولپور کاعملہ مختلف شفٹوں میں ان قائم کردہ چیک پوسٹوں پر دوسرے صوبوں اورمختلف اضلاع سے آنے والے جانوروں کابغورمعائنہ کیاجارہاہے اورچچڑیوں سے متاثرہ جانوروں کو مؤثر سپرے کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔

ضلع لودھراں میں محکمہ صحت کی طرف سے کانگووائرس کی تصدیق کے بعد نسیم صادق سیکرٹری لائیوسٹاک نے دونوں اضلاع میں مؤثر چچڑیوں کے خاتمے کے لیے خصوصی مہم چلانے کی ہدایات جاری کیں اس ضمن میں ویٹرنری ریسرچ انسٹیٹیوٹ لاہورسے خصوصی ٹیم ضلع لودھراں روانہ ہوچکی ہے جومتاثرہ علاقے میں نمونہ جات حاصل کرکے تحقیق کرنے کے ساتھ ساتھ لوکل ویٹرنری ڈاکٹرز کی ٹیموں کو ہدایات بھی جاری کریں گی۔

(جاری ہے)

سیکرٹری لائیوسٹاک نے ڈسٹرکٹ لائیوسٹاک افسران اورڈپٹی ڈسٹرکٹ لائیوسٹاک افسران کی سربراہی میں تحصیل کی سطح پر خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں علاقہ بھرکے سلاٹرہاؤسز ،مویشی منڈیوں اورجانوروں کے باڑوں میں خصوصاً چچڑیاں تلف کرنے والی ادویات کاسپرے کروائیں گی اس کے علاوہ انہیں ہدایات جاری کی ہیں کہ روزانہ کی بنیادپر پراگرس رپورٹ سے محکمہ کو آگاہ کریں۔ یہ ہدایات تمام ریجنل ڈائریکٹرز کو بھی جاری کر دی گئی ہیں اور صوبائی سطح پر ڈائریکٹر جنرل )ریسرچ)کو مانیٹرنگ کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :