چودھری شجاعت حسین اور پرویزالٰہی کی نومنتخب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو مبارکباد

پارٹی مفادات سے بالاتر رہنے پر بھرپور ساتھ دینے کا اعلان

جمعہ 29 جولائی 2016 21:12

لاہور/اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جولائی ۔2016ء ) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے نومنتخب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سندھ کی وزارت اعلیٰ سیدمراد علی شاہ کیلئے اس حوالے سے بھی بڑا اعزاز ہے کہ ان کے والد محترم سید عبداﷲ شاہ بھی وزیراعلیٰ سندھ رہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ مراد علی شاہ عوام کو درپیش مسائل باالخصوص امن و امان کو بہتر بنانے کو اوّلیت دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر نئے وزیراعلیٰ نے پارٹی مفادات سے بالاتر ہو کر اپنے فرائض انجام دئیے تو ہماری جماعت ان کا بھرپور ساتھ دے گی بصورت دیگر اپنی پرانی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے عوامی مسائل و مطالبات کے حق میں آواز بلند کرتی رہے گی۔

متعلقہ عنوان :