گورنر سندھ کی نومنتخب وزیراعلیٰ کو مبارکباد ،سید مراد علی شاہ کا بطور وزیر اعلیٰ انتخاب ان پر اعتماد کا اظہار ہے، عشرت العباد

جمعہ 29 جولائی 2016 21:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جولائی ۔2016ء) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے نو منتخب وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ کو مبارکباد دی اور کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ نے کہا کہ سندھ اسمبلی سے سید مراد علی شاہ کا بطور وزیر اعلیٰ انتخاب ان پر اعتماد کا اظہار ہے۔صوبہ کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے لئے تعاون اور قریبی رابطہ برقرار رہے گا۔