لاہور کے بعد سیالکوٹ میں بھی بچوں کے اغوا کی پراسرار وارداتوں کا انکشاف

muhammad ali محمد علی جمعہ 29 جولائی 2016 20:57

لاہور کے بعد سیالکوٹ میں بھی بچوں کے اغوا کی پراسرار وارداتوں کا انکشاف

سیالکوٹ (اُدو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29جولائی 2016ء) لاہور کے بعد سیالکوٹ میں بھی بچوں کے اغوا کی پراسرار وارداتوں کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ کچھ عرصے کے دوران پنجاب کے دارلخلافہ لاہور میں بچوں کے اغوا کی پراسرار وارداتوں نے شہر بھر میں خوف و حراس کا ماحول پیدا کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اب لاہور کے بعد سیالکوٹ میں بھی اسی طرز کی وارداتوں کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کی جانب سے موصول ہونے والی خبروں کے بعد جمعہ کے روز سیالکوٹ کے مختلف علاقوں سے 3 بچوں کے اغوا کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔ پولیس کی جانب سے اس حوالے سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :