خیبرپختونخواترقیاتی ورکنگ پارٹی نے11.850بلین روپے لاگت کے2منصوبوں کی منظوری دے دی

جمعہ 29 جولائی 2016 20:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جولائی ۔2016ء) صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کااجلاس جمعہ کے روز ایڈیشنل چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا محمد اعظم خان کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں پی ڈی ڈبلیو پی کے ممبران سیکرٹری پی اینڈڈی سید ظفر علی شاہ اور متعلقہ انتظامی سیکرٹریز نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں صوبے کی ترقی کیلئے کمیونیکیشن اینڈ ورکس اور پی اینڈڈی ڈیپارٹمنٹ سے متعلق 4منصوبوں پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا جن میں سے دو منصوبوں کی منظوری دی گئی جبکہ دو منصوبوں کو غیر مناسب ڈیزائن کی وجہ سے موخر کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق منظور شدہ منصوبوں میں سڑکوں کے شعبے میں سوات موٹر وے کی تعمیر(حصول اراضی اورسوات موٹر وے(فیز ون۔2016-17کے لئے وی جی ایف حصہ)کی تعمیر کے منصوبے شامل ہیں۔