میری اہلیہ نے شیعہ مذہب اختیار کر لیا تھا اسی لیے اسے قتل کیا گیا: غیرت کے نام پر قتل کر دی جانے والی سامعہ شاہد کے شوہر کا انکشاف

muhammad ali محمد علی جمعہ 29 جولائی 2016 20:49

میری اہلیہ نے شیعہ مذہب اختیار کر لیا تھا اسی لیے اسے قتل کیا گیا: غیرت ..

لندن (اُدو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29جولائی 2016ء) غیرت کے نام پر قتل کر دی جانے والی سامعہ شاہد کے شوہر نے انکشاف کیا ہے کہ میری اہلیہ نے شیعہ مذہب اختیار کر لیا تھا اسی لیے اسے قتل کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جہلم سے تعلق رکھنے والی پاکستانی نژاد برطانوی خاتون شہری سامعہ شاہد کے قتل کیس میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

غیرت کے نام پر قتل کر دی جانے والی سامعہ شاہد کے دوسرے شوہر کاظم کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ چونکہ اس کا تعلق شیعہ فرقے سے ہے اسیلیے اس کی اہلیہ نے شادی سے قبل شیعہ مذہب اختیار کر لیا تھا۔ یہی وجہ تھی کہ سامعہ کے خاندان والے اس کے دشمن بن گئے تھے اور اسے قتل کرنا چاہتے تھے۔ کاظم نے برطانوی اور پاکستانی حکومت سے اپیل کی ہے کہ اسے انصاف دلوایا جائے۔

متعلقہ عنوان :