پنجاب ریونیو اتھارٹی نے واسا سے سیلز ٹیکس وصولی کی حکمت عملی تیار کرلی

پہلے مرحلہ میں لاہور میں لگائے گئے تمام میٹرز کا ریکارڈ مرتب کیا جائے گا‘ ذرائع

جمعہ 29 جولائی 2016 20:45

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جولائی ۔2016ء ) پنجاب ریونیو اتھارٹی نے پانی کے میٹرز میں صارفین سے وصول کئے جانے والے سروس چارجز پر واسا سے سیلز ٹیکس وصولی کی حکمت عملی تیار کرلی، پہلے مرحلہ میں لاہور میں لگائے گئے تمام میٹرز کا ریکارڈ مرتب کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

پنجاب ریونیواتھارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ واسا سے سروسز پر عائد سیلزٹیکس کی وصولی کے لئے کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

پنجاب ریونیو اتھارٹی واسا سے لاہور میں لگائے گئے پانی کے تمام میٹرز کا ریکارڈ لے کر سال بھر میں وصول کئے گئے سروس چارجز پر عائد سیلزٹیکس کی وصولی کیلئے کارروائی کرے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ واسا تمام میٹرز پر صارفین سے سروس چارجز کے نام پربلز کے ساتھ صارفین سے ماہانہ لاکھوں روپے وصول کرتاہے۔

متعلقہ عنوان :