معصوم بچوں کا اغواء پنجاب کی گورننس کے منہ پر طمانچہ ہے ،حکومتی بے حسی افسوسناک ہے ‘شعیب صدیقی

سپیکر کے حلقے میں عوام پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں ، این اے122کے عوام کی دادرسی کی جائے

جمعہ 29 جولائی 2016 20:45

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جولائی ۔2016ء) تحریک انصاف کے پی پی147سے ایم پی اے محمد شعیب صدیقی نے کہا ہے کہ سینکڑوں معصوم بچوں کا دن دہاڑے اغواء ہونے کا واقع پنجاب کی گورننس کے منہ پر کھلا طمانچہ ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے سپریم کورٹ کے از خود نوٹس اور سول سوسائٹی کی اپیل کے باوجود حکومتی بے حسی افسوسناک ہے جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب صرف بیان دینے پر اکتفا کر رہے ہیں شعیب صدیقی نے گڑھی شاہوں میں اپنے اعزاز میں دیے گئے استقبالیے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اور سرکاری ادارے ناکام ہو چکے ہیں اگر سابق وزیر اعظم ،گورنر اور چیف جسٹس کے بچے بازیاب ہو سکتے ہیں تو ایک عام آدمی کا کیوں کوئی پرسان حال نہیں ؟ شعیب صدیقی نے کہا کہ گڑھی شاہو سے بھی بچوں کے اغوا ء ہونے کے تشویشناک واقعہ پر متاثرہ خاندان سے ہمدردی ہے انہوں نے کہا کہ این اے122کے عوام پر جعلی سپیکر رحم کھائیں جہاں اُن کے اپنے علاقے اور دیگر یونین کونسلوں میں عوام پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں شعیب صدیقی نے کہا کہ عوام نواز لیگ کو آئندہ کبھی ووٹ نہیں دے گی جنہوں نے 3برسوں میں سوائے مایوسی کے کچھ نہیں دیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پی ٹی آئی کے چئیرمین یونین کونسل ذوالقرنین ذکی ،کو آرڈینیٹر مبین کمبوہ اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ این اے122کی عوام عبدالعلیم خان کی شکر گزار ہے جنہوں نے این اے122کی ہر یونین کونسل میں پینے کا صاف پانی فراہم کرنے اور ڈسپنسریوں کے قیام کا بیڑہ اٹھایا ہے باؤ جاوید، حاجی تسنیم شفیع ،منوری بیگم ،حافظ عامر مغل اور محمد علی بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :