Live Updates

الیکشن کمیشن کیلئے وزیر اعظم کی نا اہلی ٹیسٹ کیس ثابت ہو گا ،نئے اراکین پر نظریں ہیں ‘عبدالعلیم خان

تبدیلی لانے کیلئے پنجاب فیصلہ کُن کردار ادا کرے گا، عوام کو نئے سرے سے متحرک اور منظم کریں گے ‘ رہنما پی ٹی آئی

جمعہ 29 جولائی 2016 20:43

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جولائی ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی نا اہلی کا معاملہ نئے الیکشن کمیشن کیلئے ٹیسٹ کیس ثابت ہو گا جس پر ساری قوم کی نظریں لگی ہوئی ہیں اگر نئے اراکین میرٹ اور انصاف پر فیصلہ کریں گے تو اس سے ملک میں نیا جمہوری کلچر فروغ پائے گا ۔

(جاری ہے)

عبدالعلیم خان نے کہا کہ موجودہ حکومت کی تمام تر کوششیں ذاتی اقتدار کو طول دینے اور اپنی مدت پوری کرنے کی خاطر ہیں جن کا عوامی مشکلات کے خاتمے سے دور کا بھی تعلق نہیں عبدالعلیم خان نے کہا کہ ملک گیرتبدیلی میں پنجاب فیصلہ کن کردار ادا کرے گا ،عمران خان کی کال کیلئے عوام کو نئے سرے سے متحرک اور منظم کریں گے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی دن بدن مضبوط سیاسی جماعت بن کر سامنے آ رہی ہے اور وہ وقت دور نہیں کہ ملک سے روائتی سیات کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ پنجاب سمیت وفاقی حکومت صرف شو آف کیلئے کام کر رہی ہے اور حکمرانوں کو اپنی اشتہاری مہم سے فرست ملے گی تو وہ کسی اور عوامی معاملے کا سوچیں گے لاہور جیسے شہر میں 2سال قبل 15لوگوں کا ماڈل ٹاؤن میں قتل عام بہت بڑا سوالیہ نشان ہے جس کا پنجاب کے حکمرانوں کے پاس کوئی جواب نہیں عبدالعلیم خان نے کہا کہ وہ جلد مختلف اضلاع کا دورہ کریں گے تا کہ پارٹی رہنماؤں کی مشاورت کے ساتھ آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جا سکے انہوں نے کہا کہ انشاء اﷲ پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب میں بہترین ٹیم سامنے لائیں گے جو ماضی سے بھی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات