اپنے دوست اور پُرانے ساتھی کے فرزند مراد علی شاہ کو وزیر اعلیٰ سندھ بننے پر مبارکباد دیتا ہوں ‘وہ ہماری لیڈ ر شپ کی چوائس ہیں ۔ نئے وزیر اعلیٰ سے ملکر صوبے کی ترقی کیلئے کام کرینگے

سابق وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ کا اسمبلی سے خطاب

جمعہ 29 جولائی 2016 20:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جولائی ۔2016ء) سابق وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ اپنے دوست اور پُرانے ساتھی کے فرزند مراد علی شاہ کو وزیر اعلیٰ سندھ بننے پر مبارکباد دیتا ہوں وہ ہماری لیڈ ر شپ کی چوائس ہیں ۔ نئے وزیر اعلیٰ سے ملکر صوبے کی ترقی کیلئے کام کرینگے۔ وہ جمعہ کو سندھ اسمبلی میں نئی وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے بعد اسمبلی سے خطاب کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

ا نہوں نے کہا کہ اپنے دوست اور پرانے ساتھی کے فرزند مراد علی شاہ کووزیر اعلیٰ سندھ بننے پر مبارکباد دیتا ہوں ۔ وہ ہماری لیڈر شپ کی چوائس ہیں۔ قائم علی شاہ نے کہا کہ پورے سند ھ کی توقعات مراد علی شاہ سے ہیں ۔ ہم بھی نئے وزیر اعلیٰ سے ملکر صوبے کی ترقی کیلئے کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کبھی کبھی ایسا ہوتا ہے کہ آگے بیٹھنے والا پیچھے چلا جاتا ہے ۔زیادہ نہیں بولنا چاہتا ہوں کیونکہ کبھی کبھی زیادہ بولنا نقصان دہ ہوتا ہے۔ قائم علی شاہ نے کہا کہ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کی عوام سے جو کمنٹمنٹ ہے ہماری کوشش ہوگی کہ وہ توقعات پوری کریں۔