وزیراعلیٰ پنجاب کا شاہدرہ میں کرنٹ لگنے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس

جمعہ 29 جولائی 2016 20:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جولائی ۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے شاہدرہ میں کرنٹ لگنے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے ہمدردی اورتعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے انتظامیہ کو زخمی ہونے والے افراد کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے واقعہ کے بارے میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔