وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف چین کے 5روزہ دورے کے بعد لاہورواپس پہنچ گئے

دورہ چین کے دوران چینی قیادت ،کیمونسٹ پارٹی کے رہنماؤں اورسرمایہ کاروں کیساتھ سود مند ملاقاتیں ہوئیں جس اعتماد سے چین گیا، اس سے زیادہ اعتماد لے کرواپس آیا ہوں ‘وزیراعلیٰ کی وطن واپسی پر گفتگو

جمعہ 29 جولائی 2016 20:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جولائی ۔2016ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف چین کے 5روزہ دورے کے بعد لاہورواپس پہنچ گئے۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے وطن واپسی کے بعد ائیر پورٹ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دورہ چین کے دوران چینی قیادت ، کیمونسٹ پارٹی کے رہنماؤں اورسرمایہ کاروں کیساتھ سود مند ملاقاتیں ہوئیں اورجس مقصد کیلئے چین گیا تھا وہ پورا ہو اہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جس اعتماد سے چین گیا، اس سے زیادہ اعتماد لے کرواپس آیا ہوں اورحالیہ دورہ چین میری توقعات سے بڑھ کرکامیاب رہا ہے ۔حالیہ دورہ چین سے مختلف شعبوں میں چین کی طرف سے مزید سرمایہ کاری آئے گی اوراس دورے سے پاکستان خصوصاً پنجاب کے ساتھ چینی تعاون میں اضافہ ہوگا۔ائیر پورٹ پرچین کے قونصل جنرل یوبورن ،چیف سیکرٹری اوردیگر حکام بھی موجود تھے ۔چین کے قونصل جنرل نے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کو کامیاب دورہ چین پر مبارکباد دی۔