بھارت کے شہرممبئی میں زیر تعمیر عمارت سے گر کر 9مزدور ہلاک ، 4زخمی

جمعہ 29 جولائی 2016 20:15

بھارت کے شہرممبئی میں زیر تعمیر عمارت سے گر کر 9مزدور ہلاک ، 4زخمی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جولائی ۔2016ء) بھارت کے شہرممبئی میں زیر تعمیر عمارت سے گر کر 9مزدور ہلاک اور 4زخمی ہوگئے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی سے 120 کلومیٹر دور واقع شہر پونے میں زیر تعمیر عمارت سے گر کر 9مزدور ہلاک اور 4زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ کنکریٹ کی ایک سلیب منہدم ہونے کے نتیجے میں یہ مزدور تیرہویں منزل سے نیچے گر گئے تھے۔ پونہ پولیس نے مقامی وقت کے مطابق11 بجے قبل از دوپہر پیش آنے والے اس واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :